Book Name:Pul Sirat K Ahwal

کی کثرت کرنا ، مسجد میں بکثرت حاضر ہونا ، کسی مسلمان کی پریشانی دور کرنا ، امانت میں خیانت نہ کرنا ، رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنا ، بھلائی کے کام میں سفارش کرنا ، مسواک استعمال کرنا وغیرہ۔

پل صراط پر نقصان دینے والے اعمال

               پىارے اسلامى بھائىو!ہم نے  پل صراط پر کام آنےو الے  نیک اعمال کے بارے میں سنا ۔ آئیے اب ان بُرے اعمال کےبارے میں سنتےہیں جو پل صراط پر پریشانی اور نقصان کا باعث  بن سکتے ہیں؟۔

ظلم کرنا

                             پل صراط پر نقصان دینے والے اعمال میں سے ایک عَمَل  ظلم کرنا ہے۔ تورات میں لکھا ہے کہ پل صراط کے پیچھے سے ایک منادی ندا کرے گا : اے ظلم وسرکشی کرنے والو! اے عیش پرست بد بختو! بے شک  اللہ پاک  اپنی عزت کی قسم کھاتا ہے کہ کسی ظالم کا ظلم آج یہ پل پار نہ کر سکے گا۔ ([1])

آگ کی بَیڑیاں

                                 لوگوں کا مال ناحق دبالینے والوں ، ڈکیتیاں کرنے والوں ، پرچیاں بھیج کریا کالز کے ذریعے ناجائز رقموں(مثلاً کسی کو اِغواکرکے اس کی واپسی کے لیے بڑی رقم ) کا مطالبہ کرنے والوں کو خوب غور کر لینا چاہئے کہ آج جو مالِ حرام بآسانی گلے سے نیچے اترتا ہوا


 

 



[1]   کتاب الکبائرللذہبی ، الکبیرۃ السادسۃ والعشرون : الظلم ، ص۱۱۹