Book Name:Pul Sirat K Ahwal

محسوس ہورہا ہے وہ بروزِ قیامت کہیں سخت مصیبت میں نہ ڈالدے۔

               حضرت سیِّدُنا فقیہ اَبُوالَّلیث سَمرقندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتےہیں : بے شک پل صراط پر آگ کی بَیڑیاں ہیں ، جس نے حرام کا ایک درہم بھی لیا اُس کے پاؤں میں آگ کی بَیڑیاں ڈالی جائیں گی ، جس کے سبب اِسے پل صراط پرگزرنا دشوار ہو جائیگا ، یہاں تک کہ اُس درھم کا مالک اِس کی نیکیوں میں سے اِس کا بدلہ نہ لے لے۔ اگر اِس کے پاس نیکیاں نہیں ہوں گی تو وہ اُس کے گناہوں کا بوجھ بھی اُٹھائے گا اور جہنَّم میں گر پڑے گا۔ ([1])

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی    ہائے! میں نارِ جہنّم میں جلوں گا یاربّ

عَفْو کر اور سَدا کے لئے راضی ہوجا    گر کرم کردے تو جنَّت میں رہوں گا یارَب ([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے اسلامی بھائیو!آج ہی سچے دل سے اپنے سابقہ گناہوں  سے  توبہ کرلیجئے  اور آج تک جس  جس پر ظلم کیا ہے ۔ اس سے معافی مانگ لیجئے  اور  یاد رکھیں ظالم کےعلاوہ  ان لوگوں کےلیے بھی غوروفکر کاموقع  ہے جو بد نصیب نَماز نہیں پڑھے گا ، داڑھی منڈوائے گا یا ایک مٹھی سے گھٹائے گا ، ماں باپ کو ستائے گا ، اولاد کو شریعت کی پابندی سے روک کر ماڈَرن بنائے گا ، بیوی اور بالغہ بچیوں کو بے پردہ پھرائے گا ، فلموں ڈراموں ، گانے باجوں ، حرام روزیوں ، سودی تجارتوں ، دھوکے بازیوں ، گندی گالیوں ،


 

 



[1]    قُرَّۃُ العُیُون و معہ الروض الفائق ص۳۹۲

[2]    قُرَّۃُ العُیُون و معہ الروض الفائق ص۳۹۲