Book Name:Pul Sirat K Ahwal

پڑھے ، اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ([1])

(1) ایک ہزار د ن تک  نیکیاں  

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ   عَنْہُمَا  سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ  صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([2])

)2( گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([3])

ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات 29جمادی الاولیٰ1442ھ14جنوری 2021ء

امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے ہفتہ وار رِسالہ پڑھنے کی ترغیب

اَلْحَمْدُلِلّٰہ! ہفتہ واررِسالہ مطالعہ ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں  شامل کر دیا گیاہے ، اپنے ذیلی حلقے / حلقے / علاقے وغیرہ میں اِس دِینی کام کی کارکردگی کونمایاں کرنے کے لیے آپ بھی ساتھ  دے کر امیرِ اہلسنّت کی دُعاؤں سے حصہ پائیے۔ ہفتہ واررِسالے کامطالعہ کرنے والوں یا آڈیورِسالہ


 

 



[1]    الترغیب والترہیب ، کتاب الذکر و الدعاء ، ۲ / ۳۲۹ ، حدیث : ۳۰

[2]     مجمع الزوائد ، کتاب الادعية ، باب فی کیفية الصلاةالخ ، ۱۰ / ۲۵۴ ، حدیث : ۱۷۳۰۵

[3]     تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵