Book Name:Pul Sirat K Ahwal

شِرْکَت کرنے لگا ۔  اور عاشِقانِ رسول کی صُحْبَت میں دُرُست قرآنِ کریم پڑھنا سیکھ گیا ۔ اور پھر کم و بیش8سال مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالِغان میں قرآنِ پاک صحیح مَخَارِج کے ساتھ پڑھانے کی سَعَادَت پاتا رہا۔  1996ء میں دَرْسِ نِظامی میں داخِلہ لے  کر 2003ء میں فارِغ التحصیل ہوا۔ اس دوران فتویٰ نَویسی کی بھی تَرْبِیَت لے چکا تھا ۔ پیر و مُرشد کی شَفْقَت سے مَجلسِ تَحقیقاتِ شَرعیہ کے رُکن کی حَیْثِـیَّت سے اپنے فَرائض اَنجام دینے کے ساتھ ساتھ دارُالاِفتا اَھْلِسُنّت میں تادمِ تَحریر بَطورِمُفتی و مُصدِّق خِدمتِ اِفتا کی سَعادت حاصل ہے۔

مقبول جہاں بھر میں ہودعوتِ اسلامی             صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا (2)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اسلامک ای بُک لائبریری ایپ (Application)کا تعارف

پیارےاسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  دنیا بھر میں  سنتوں کا پیغام عام کرنے کےلیے  کم وبیش  80شعبہ جات میں  دینی کام کررہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Departmentنے عاشقانِ رسول کے لیے بہت ساری  موبائل ایپلیکیشنز (Applications)کا اِجراکیا ہے اور مزید جاری کرتی رہتی ہے ۔ اسی سلسلے کے تحت اوقات الصلوٰۃ “ Prayer Timesموبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اعلیٰ  حضرت  مولانا امام احمد رضا خان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی علمِ توقیت پر تحقیق  کے مطابق نمازوں کے اوقات پر مشتمل ہے۔ اس ایپلی کیشن  میں پانچوں نماز وں کے اوقات کے روزانہ اور ماہانہ ٹائم ٹیبل ، اذکار (روحانی علاج) ، مدنی چینل ریڈیو ، نماز کے اوقات میں موبائل کو  آٹو سائلنٹ(Silent)