Book Name:Pul Sirat K Ahwal

کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ ایپلی کیشن میں موجود  ڈیجیٹل کمپاس کے ذریعہ دنیا میں کہیں بھی قبلہ کی صحیح سمت معلوم کر سکتے ہیں۔ تو آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ  انسٹال کریں۔ اور دوسروں کو بھی  انسٹال کرنے کا مشورہ  دیجئے۔

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئے سنّت کی فضیلت اور چندآداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتاہوں ، تاجدارِرِسالت ، شہنشاہِ نُبوت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمان جنت نشان ہے : جس نےمیری سنّت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سےمحبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا                                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت ، امیرِاہلسُنَّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’101مدنی پھول‘‘سے ناخُن کاٹنے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں*جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے۔ ([2])  منقول ہے : جو جُمُعہ کے روز ناخُن کاٹے اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمُعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک  ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹے تو رَحمت آئیگی اور گناہ جائیں گے۔ ([3])*ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے


 

 



[1]    مشکاۃ ،  کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ، ۱ / ۵۵ ، حدیث : ۱۷۵

[2]    دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۶۸

[3]    دُرِّمُختار ، رَدُّالْمُحتَار ، ۹ / ۶۶۸۔ بہارِشريعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵ ، ۲۲۶