Book Name:Pul Sirat K Ahwal

کے طریقے کاخُلاصہ ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا یعنی چھوٹی انگلی سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا یعنی چھوٹی انگلی  سے شُروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔ اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخُن کاٹا جائے۔ ([1])* پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھنگلیا یعنی چھوٹی انگلی سے شُروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔ (اَیضاً) * جَنابت کی حالت یعنی غُسل فَرْض ہونے کی صورت  میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔ ([2])* دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا اندیشہ ہے۔ ([3])* ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں ۔ ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی سنّتیں اور آداب سیکھنے کیلئے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مطبوعہ دوکُتُب بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)نیز 120 صَفَحات کی کتاب سُنّتیں اور آداب ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اوران کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]    دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۷۰ ، اِحْیاءُ الْعُلُوم ، ۱ / ۱۹۳

[2]    عالَمگیری ، ۵ / ۳۵۸

[3]    عالَمگیری ، ۵ / ۳۵۸

[4]    عالَمگیری ، ۵ / ۳۵۸