Book Name:Pul Sirat K Ahwal

               پیارے اسلامی بھائیو!پل صراط پر کام آنے والاایک  عمل کسی مسلمان کی عزّت  کی حِفَاظَت  کرنا ہے۔ حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   لکھتے ہیں : جس مسلمان کی غیبت کی جا رہی ہو ، اُس کی عزّت  بچانے والے کو فرشتہ پلْ صراط پر پروں میں ڈھانپ کر گزارے گا تاکہ دوزخ کی آگ کی تپش اُس تک نہ پہنچ پائے۔ ([1])

                             ہمیں چاہئے کہ ہم دوسروں کی عزت کی حفاظت کریں * کسی کو تکلیف نہ دیں * کسی پر جھوٹا اِلزام نہ لگائیں*کسی کے بارے میں  بدگمانی کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں* کسی کا دل نہ دکھائیں*کسی کی پیٹھ پیچھے بُرائیاں نہ کریں *کسی کا مذاق اُڑا کر اس کی عزّت کا جنازہ نہ نکالیں *سازشیں کرکے کسی کی ترقی  میں روڑے نہ اَٹکائیں* اور کسی کی بُرائیاں لوگوں میں پھیلا کر اسے بدنام نہ کریں ، کیونکہ آج ہم کسی کے ساتھ جیسا کریں گے ، کل کو وہی ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔ اس کے برعکس اگر ہم ہر ایک کی عزّت کا تحفظ کریں گے ، ہر ایک سے سچ بولیں گے ، ہر ایک کا احترام کریں گے ، ہر ایک کے بارے میں اچھا گُمان رکھیں گے ، ہر ایک کی خیرخواہی کریں گے تواللہ پاک نے چاہا تو ہمارے ساتھ بھی ہرطرف سے بھلائی والا معاملہ ہی ہوگا ۔ یاد رکھئے! جس طرح بُرا عمل بندے پر بُرائی کے دروازے کھول دیتا ہے ، اسی طرح اچھا عمل  اچھائی کی کئی صورتیں بنادیتا ہے اور آخرِ کار اچھے عمل کی جزاضرور ملتی ہے ۔

پیارے اسلامی بھائیو!احادیثِ مبارکہ میں ان نیک اعمال کے علاوہ اور بھی کئی ایسے اعمال ہیں جو پل صراط پر آسانی  اور حفاظت  کا ذریعہ بنیں گے ، جیسے  درود شریف


 

 



[1]   مرأة المناجیح ، ۶ / ۵۷۲ ملخصاً