Book Name:Pul Sirat K Ahwal

پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم  پل صراط کی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی  اس مختصر سی زندگی  میں ایسے نیک اعمال کرنے ہوں گے جو پل صراط  پر آسانی کا ذریعہ بنیں۔ وہ اعمال جو پل صراط پر کام آئیں گے ان میں سے ایک عمل نماز بھی  ہے۔ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے : جو نماز کی پابندی کرے گا اللہ  پاک 5باتوں کے ساتھ اس کی عزّت فرمائے گا : (۱)اس سے تنگی اور (۲)قبر کاعذاب دُور فرمائے گا(۳ )اللہ  پاک نامۂ اعمال اس کے دائيں ہاتھ ميں دے گا (۴)وہ پل صراط سے بجلی کی طرح تیزی سے گزر جائے گا اور (۵)جنت ميں بغير حساب داخل ہو گا ۔

               پىارے اسلامى بھائىو!نماز کے کئی فوائد ہیں۔ *نمازپل صراط میں کام آنے والاعمل ہے*نمازپل صراط  کی گھبراہٹ سے بچانے والا عمل ہے*آئیے!سُنیے نماز کے کیا کیا فائدے ہیں ، *نمازدِین کا سُتون ہے ، *نماز پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، *نماز مسلم اور غیر مسلم کے درمیان پہچان کا ذریعہ ہے ، *نمازبارگاہِ الٰہی میں حاضری کا ذریعہ ہے ، *نماز مؤمن کی معراج ہے ، *نماز چین و سکون پانے کا سبب ہے ، *نماز بندگی کی پہلی سیڑھی ہے * نماز ربِّ کریم کی رحمتیں پانے کا سبب اور قُربِ اِلٰہی پانے کا وسیلہ ہے*نماز سے اللہ پاک  کی مدد  ملتی ہے *نماز گناہوں کو مٹا تی  ہے *نماز ظاہر و باطن کو صاف کرتی اور روح کو قرار دیتی ہے*نماز ظاہری اور باطنی بیماریوں کا خاتمہ کرتی اوررزق میں برکتیں لاتی ہے۔

اے عاشقانِ رسول !یاد رکھئے!  *نماز چھوڑنا دنیا و آخرت میں نقصانات کا