Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْهِ بِالْوَصِیْدِؕ-  (پ۱۵ ، الکہف : ۱۸)

ترجَمۂ کنز العرفان : اور ان کا کتا غار کی چوکھٹ پراپنی کلائیاں  پھیلائے ہوئے ہے ۔

حضرت سَیِّدُنا اِمام ابو عبدُاللہ محمد بن اَحمدقرطبی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : جب نیک بندوں اور اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی صحبت میں رہنے کی برکت سے ایک کُتّا اتنا  بلند مقام پا گیا کہ اللہ پاک نے  اس کا ذکرِ خیر قرآنِ پاک میں فرمایا تو اس مسلمان کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور  نیک بندوں  سے مَحَبَّت کرنے والا اور ان کی صحبت سے فیضیاب ہونے والا ہے بلکہ اس آیت میں ان مسلمانوں کے لئے تسلّی ہے جو کسی بلند مقام پر فائز نہیں۔ ([1])یعنی ان کیلئے تسلّی ہے کہ وہ اپنی اس محبت و عقیدت کی وجہ سے اللہ پاک کی بارگاہ میں کامیاب ہوں گے۔ ([2])

شعبہ  اِزدیادِ حُب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نےسُنا کہ انسان  ہویا جانور  اچھی صحبت سے فیضیاب ہونے والا کوئی بھی محروم نہیں رہتا بلکہ اس پر ربّ کریمکا خاص فضل و احسان ہوتا ہے اور اس کا بیڑا پار ہوجاتا ہے۔ اس پُر فتن دَور میں  اچھی صحبت پانے کا ایک ذریعہ  دعوتِ اسلامی کا مشکبار دینی ماحول ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس  دینی ماحول  میں عاشقانِ رسول کی صحبت سے بہت سے بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح  کا سامان ہوچکا ہے اور توبہ  کے بعداس دینی مقصدکے تحت زندگی بسرکررہے ہیں “ مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے  اِنْ شَآءَ اللہ لہٰذاہم سب  بھی اس دینی مقصد


 

 



[1]    تفسیر قرطبی ، پ۱۵ ، الکھف ، تحت الآیۃ : ۱۸ ، الجزء۱۰ ، ۵ / ۲۶۹

[2]    صِراطُ الجِنان ، پ۱۵ ، الکہف ، تحت الآیۃ : ۱۸ ، ۵ / ۵۵۰