Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

بچوں کی تربیت کس عمر میں شروع کرنی چاہیے اس ضمن میں ایک مَدَنی مذاکرے میں فرمایا :  بچپن ہی سے اولاد کی تربیت پر بھرپور توجہ دینی  چاہیے مثلاً جب شیرخوارگی(دودھ پلانے )کی عمر میں بچے کو بہلائیں تو اس کے سامنے “ اللہ اللہ کا ذکر کریں تاکہ جب زبان کھلے تو پہلا لفظ “ اللہ “ نکلے ۔ بعض لوگ چھوٹے بچوں کی بُری حرکات دیکھ کر سمجھانے کے بجائے  پہلوتہی سے کام لیتے ہیں۔ ان کا ذہن یہ ہوتا ہے  کہ کچھ سمجھدار ہوجائے  تو پھر تربیت  شروع کریں گے ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اس لیے کہ اگر ابھی سے بچے کو روک ٹوک نہ  کی گئی تو وہ بری عادات  اس کی طبیعت میں راسخ ہوجائیں گی اور پھر  بعد میں ان کا چھوٹنا مشکل ہوگا ۔ (مدنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر  ۱۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* سفر کے وقْت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ سفر کے وقْت کی دعا “ یاد کروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ

(ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب مایقول اذا ودع انسانًا ، ۵ / ۲۷۷ ، حدیث : ۳۴۵۴)

ترجمہ : اللّٰہ پا ک کے سِپُرد کرتا ہوں تیرے دین ، تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتمے کو ۔

(خزینۂ رحمت ، ص۱۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (