Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادَہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادَہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو  نرمی ، حسن اخلاق ، عفو و درگزر ، عاجزی و انکساری ، چلنے پھرنےاور اٹھنے بیٹھنے کی تعلیمات سکھائی ہیں وہیں معاشرے میں  کیسے رہنا ہے ؟کن لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ہے ؟ کن  کی صحبت اختیار کرنی ہے؟ وغیرہ تعلیمات  بھی سکھائی ہیں مثلاً دینِ اسلا م نے ہمیں یہ  تعلیم دی ہے کہ تمہارا رہن سہن اور دوستی ایسے لوگوں کے ساتھ  ہونی چاہئے جن کو دیکھ  کر اللہ کریم کی یاد آجائے ، جن کی باتیں تمہارے   اعمال میں  فکرِآخرت پیدا کریں ، آئیے! آج ہم   اچھی صحبت  کی برکات اور بری صحبت کے  وبال کے متعلق   بیان سنتے ہیں ۔ چنانچہ


 

 



[1]    معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲