Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

مذہبوں کی محفل میں جانا اور ان کی تقریر سُننا ناجائز و حرام اور اپنے آپ کو بدمذہبی و گمراہی پر پیش کرنے والا کام ہے۔ ان کی تقاریر آیاتِ قرآنیہ پر مشتمل ہوں خواہ احادیثِ مُبارَکہ پر ، اچھی باتیں چننے کا زُعم(گُمان) رکھ کر بھی انہیں سُننا ہر گز جائز نہیں۔ عین ممکن بلکہ اکثر طور پر واقع ہے کہ گمراہ شخص اپنی تقریر میں قرآن و حدیث کی شرح ووضاحت کی آڑ میں ضرور کچھ باتیں اپنی بد مذہبی کی بھی ملا دیا کرتے ہیں  اور قوی خدشہ(بہت خطرہ) بلکہ وقوع کا مُشاہدہ ہے کہ وہ باتیں تقریر سننے والے کے ذہن میں راسخ ہو کر دل میں گھر کر جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گمراہ و بے دِین کی تقریر و گفتگو سننے والا عموماً خود بھی گمراہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے اَسلاف اپنے ایمان کے بارے میں بے حد محتاط ہوا کرتے تھے ، لہٰذا باوجودیہ کہ وہ عقیدے میں انتہائی مُتَصَلِّب(پختہ) ہوتے پھر بھی وہ کسی بدمذہب کی بات سننا ہر گز گوارا نہ فرماتے تھے ، اگرچہ وہ سو بار یقین دہانی کراتا کہ میں صرف قرآن و حدیث بیان کروں گا۔

ہفتہ وار رسالے کا مطالعے کرنے / سُننے کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بُری صحبت سے بچنے کے جہاں اور بھی  کئی ذرائع ہیں وہیں ایک زبردست ذریعہ مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)  کی کتب  و رسائل کا مطالعہ کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیر ِ اہلِ سُنَّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کا مطالعہ کرنےاورسننے کی نہ صرف ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ، بلکہ رسالے کا مطالعہ کرنےاورسننے والوں اور والیوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ، لہٰذا آپ بھی   ہمت  کیجئے اور امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی دعاؤں میں سے حصہ پانے کے لئے امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے کا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 72 نیک اعمال نامی رسالے میں ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے / سننے کی ترغیب پر مشتمل ایک نیک