Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal

پرعمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی  پوری دنیا میں خدمتِ دین کے  109 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام  کرنے میں مصروفِ عمل ہے ،  انہی میں سے ایک “ شعبہ اِزْدِیادِ حُبّبھی ہے۔

 “ نیک عمل نمبر65 “ کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں دینی ماحول میں فَعال کرکے “ مسجد بھرو تحریک “ میں شامل کرنا ، اُن سے وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان ، گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا ، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کی دعوت دینا ، مَدَنی مذاکرے دیکھنے / سننے کا ذہن دینا ، اِجتماعی اِعتکاف اور کورسز(اِصلاحِ اَعمال کورس ، فیضانِ نماز کورس وغیرہ)کرنے کی ترغیب دلانا ، قافِلوں میں سفرکروانا ، اُن کے گھروں میں مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنا ، اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا ، اُن کی خوشی ، غمی ، بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں اورادِعطّاریہ  دلوانا وغیرہ اِس شعبے کے مقاصِد میں شامل ہے۔ اللہ کریم شعبہ اِزدیادِ حُب کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تربیتِ اولاد سے متعلق چند آداب

اے عاشقانِ رسول!آئیے!رسالہ “ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط : 8 “ صفحہ نمبر69سے “ بچوں کی تربیت کے چند آداب “ سُنتے ہیں : * اولاد کو نافرمان اور باغی بنانے  میں بسااوقات خود والدین کا اپنا بھی کردار ہوتا ہے ، اس لیے کہ والدین کی اکثریت  خود تربیت یافتہ نہیں ہوتی ، یہی وجہ ہے کہ وہ اولاد کی بھی