Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننےکی نیّتیں

* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو! کامیابی ایسی  منزل ہےجس کی خواہش ہراِ نسان کے دل میں ہوتی ہے ، دُنیاوی  مُعاملات ہوں یا آخرت کے مُعاملات ، اَلغرض! ہر ایک زندگی کے ہرموڑ پر  کامیاب ہوناچاہتاہےاوریہ سوچتاہےکہ کامیابی اس کےقدم چومے ، کبھی بھی نا کامی اس کامقدرنہ بنے۔ یاد رکھئے!  کسی  بھی مقصدمیں کامیابی کےلئےاِستقامتحاصل  کرناضروری ہے ، آج کےبیان میں ہم جان سکیں گے کہ اِستقامت کیاہے؟دِینی واُخروی معاملات میں کامیابی کےلئے اِستقامت کیوں ضروری


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲