Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

ثابت قدم نہیں رہتے ، کبھی فرائض وواجبات میں سستی  کرتے ہیں توکبھی کسی کی دِل آزاری والی کوئی بات سُن کر نیکی کی دعوت دینےجیسی عظیم نیکی کو چھوڑ دیتے ہیں ، کبھی رشتہ داروں اور دوستوں کی باتوں کی وجہ سےتلاوتِ قرآن چھوڑدیتے ہیں تو کبھی گھر والوں کی باتوں سےدل چھوٹاکرکےسُنّتوں سے دور ہوجاتے ہیں ، الغرض  فی زمانہ!دوستوں ، گھروالوں اوردیگر رشتہ داروں کی باتوں کی وجہ سے ہماری ہمت ٹوٹ جاتی ہے ، ہم نیک اعمال اورسُنّتوں کو چھوڑتےنظرآتے ہیں ۔ اے کاش! ہمیں نیک اعمال پراستقامت حاصل ہوجائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم  نےحضرت سُمَیّہرَضِیَ اللہُ عَنْہُاکی ایمان پراستقامت کاواقعہ سنا جس سے ہمارا بھی نیک اعمال  پراستقامت پانے ، راہِ خدا میں آنے والی آزمائشوں ، مصیبتوں  اور تکلیفوں  کے باجود صبرو استقامت  پر قائم رہنے اور ایمان پر ثابت قدم  رہنے کا ذہن بنا ہوگا ، مگرہم چنددن نیک اعمال کرکےپھر دُور ہوجاتےہیں ، ہمیں ان اعمال پراستقامت حاصل  نہیں ہوتی ، آخروہ کونسی  چیزیں ہیں جواس  راہ میں رکاوٹیں ہیں ، آئیے! ان میں سے چند چیزوں کے بارے میں سنتے ہیں۔

استقامت کی  راہ میں رکاوٹیں

                             یادرکھئے!یوں تو ایمان وعمل پر ثابت قدمی(استقامت) میں رکاوٹ بننے والی کئی  چیزیں ہیں مثلاً (1)عِلْمِ دین کا نہ ہونا۔ (2)مسجدمیں حاضر ہونے سےکترانا۔ (3) زبان کی حفاظت نہ کرنا۔ (4) گناہوں کے ذریعےاپنی جانوں پر ظلم کرنا۔ (5)بد مذہبوں اور فاسق و فاجر لوگوں کی صحبت اختیار کرنا۔ (6) نفسانی خوا ہشات کی لذت حاصل کرنےکی حرص ہونا۔ (7)مصائب وآلام اور آزمائشوں پرصبرنہ کرنا ۔ (8)