Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

ترجیح دو۔ (مسند احمد ، مسند الکوفیین ، ۷ / ۱۶۵ ، حدیث : ۱۹۷۱۷)

بیان کردہ حدیثِ پاک کےتحت حکیمُ الاُمّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ فرماتے ہیں : تا ہے۔ر ذیلی حلقے کےں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ان شا۔اس فرمانِ عالی سے معلوم ہوا !دُنیا و آخرت دونوں کی محبت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتی ، دنیا آخرت کی ضِدہے۔ (حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد)غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں : ایمان کاکم تردرجہ یہ ہےکہ انسان جان لےکہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی رہنے والی ، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دُنیا میں رہ کر آخرت کی تیاری کرے ، دنیا میں مشغول نہ ہوجائے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۱۸ملتقطا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دینی ماحول سے وابستہ  ہوجائیے

پىارے پىارےاسلامى بھائىو!دُنیاکی محبت سےپیچھاچھڑانے ، فکرآخرت کاذہن بنانےاورنیکیوں پراستقامت پانے کے لیے اچھے ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول دیگر کئی گناہوں سمیت  دنیا  کی محبت دل سے نکالنے اور نیکیوں پر ثابت قدم  رہنے  کا ذہن دیتا ہے ، آپ بھی اس ماحول سےہردم وابستہ رہئے ، دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی عادت بنائیے ، راہِ خدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی عادت بنائیے اور غور و فکر کرنے کے طریقوں  پر عمل کرکے اپنی دنیاوآخرت کو سنوارئیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اذان کی سنتیں اور آداب