Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہونا۔ (9) لمبی اُمیدیں رکھنا۔ (10)اوراستقامت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دنیاوی  محبّت ہے۔ (تفسیر صراط الجنان ، پ۱۲ ، ہود ، تحت الآیۃ : ۱۱۲ ، ۴ / ۵۰۶ بتغیر)

                             کیونکہ دنیا کی محبت میں گرفتار ہوکرانسان آخرت کو بھول جاتاہے ، دنیا کی محبت میں انسان گناہوں کی دلدل میں گرتاچلاجاتاہے ، دنیا کی محبت میں مبتلا ہو کر انسان حلا ل وحرام میں تمیز کرنا چھوڑدیتاہے ، دنیا کی محبت اور اس کےفریب میں آکرانسان اپنےرب کریم  کی نافرمانی کرتاہے ، دنیاکی محبت تمام گناہوں کی بنیاد ہے ، جوشخص دنیاکی محبت میں مبتلاہوجاتاہےوہ اپنی آخرت  کو بھول جاتاہے ۔ آئیے! اپنے دل میں دنیا سے بے رغبتی بڑھانے ، نیک اعمال پراستقامت کا جذبہ بڑھانے اور اپنے دل میں فکر آخرت کاجذبہاُجاگر کرنے کے لئے (2) فرامینِ مُصطفےٰ سنئے اور نصیحت و عبرت حاصل کیجئے :

دنیا سے بے رغبتی کےفضائل

                             (1)جوشخص ہمیشہ دنیاکی فکرمیں مبتلارہےگا(اور دِین کی پروا  نہ کرے گا )تو اللہ پاک اس کے تمام کام پریشان کر دے گا اور ا س کی مُفلسی ہمیشہ اس کے سامنے رہے گی اور اسے دنیا اتنی ہی ملے گی جتنی اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے اور جس کی نیت آخرت کی جانب ہو گی تو اللہکریم اس کی دل جمعی کے لئے ا س کے تمام کام درست فرما دے گا اور ا س کے دل میں دُنیا کی بے فکری ڈال دےگا اوردنیا اس کے پاس خودبخود آئے گی۔ ( ابن ماجہ ، کتاب الزہد ، باب الہم بالدنیا ، ۴ / ۴۲۴ ، حدیث : ۴۱۰۵)

                             (2)جس نے اپنی دنیا سےمحبت کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے اپنی آخرت سے محبت کی اس نےاپنی دنیا کو نقصان پہنچایا ، پس تم فنا ہونےوالی(دنیا)پر باقی رہنے والی (آخرت)کو