Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

(پ ۱۰ ، التوبہ : ۱۸) ([1])

قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔

                                                حضرت ابُوسَعِیْد خُدری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو مسجد سے مَحَبَّت کرتا ہے  اللہ  کریم اُسے اپنا محبوب بنا لیتاہے۔ ([2])

لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم بھی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہو کر مسجد بھرو تحریک میں شامل ہوجائیں کہ اَلْحَمْدُللّٰہ یہ دینی ماحول مسجدیں آباد کرنے ، لوگوں کونمازی بنانے ، گناہوں سے بچانے اور انہیں صلوٰۃ وسُنَّت   کے راستے پر چلانے کی کوشش کرتا ہے ، اس دینی ماحول کی برکت سے اب تک کئی بگڑے ہوئے  لوگوں کی اصلاح ہوئی ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک ایمان افروز واقعہ مُلاحَظہ کیجئے ، چنانچہ

گناہوں سے چھٹکارا کیسے ملا؟

پاکستان کے ایک اسلامی بھائی بہت سے نوجوانوں کی طرح  کئی اَخلاقی بُرائیوں میں مُبْتَلا تھے۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا ، کھیل کُود میں وقت برباد کرنا ان کے پسندیدہ کام تھے۔ ایک مرتبہ رمضان المبارک تشریف لایا تو انہیں بھی نمازوں کے لئے مسجد میں حاضری کی سعادت ملنے لگی۔ وہاں دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی فیضانِ سُنّت سے درس دیتے تھے ۔ درس کے بعد وہ بڑی  خوش اخلاقی سے ملاقات کیا کرتے ، ان کا اخلاق دیکھ کر وہ بہت متأثر  ہوئے ۔ ایک دن ان  کی  اُسی ذمہ دار سے ملاقات ہوئی تو وہ بڑے شاندارانداز میں ملے اور جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں


 

 



[1]    ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ، رقم : ۲۶۲۶ ، ۴ / ۲۸۰

[2]    مجمع الزوائد ، کتا ب الصلوۃ ، با ب لزوم المساجد ، رقم : ۲۰۳۱ ، ۲ / ۱۳۵