Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 3دسمبر2020ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

اذان کی بقیہ  سنتیں و آداب

 *اگرکوئی شخص شہرکے باہریاگاؤں ، باغ یاکھیت وغیرہ میں ہے اوروہ جگہ قریب ہے تو گاؤں یاشہرکی اذان کافی ہے پھربھی اذان کہہ لینابہترہے اورجوقریب نہ ہوتوکافی نہیں۔ قریب کی حدیہ ہےکہ یہاں کی اذان کی آوازوہاں پہنچتی ہو۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۵۶)*مسافرنے اذان واِقامت دونوں نہ کہی یااِقامت نہ کہی تومکروہ ہے اور اگرصرف اقامت کہہ لی توکراہت نہیں  مگربہتریہ ہے کہ اذان بھی کہہ لے۔ چاہے تنہا ہویااس کےدیگرہمراہی وہیں موجودہوں۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۴۷۱ ، دُرِّمُختار مع رَدُّالْمُحتار ، ۲ / ۷۸)*خواتین اپنی نَمازاداپڑھتی ہوں یاقضااس میں  ان کیلئے اذان واِقامت کہنامکروہ ہے۔ (دُرِّمُختار ، ۲ / ۷۲)*سمجھدار بچّہ بھی اذان دے سکتا ہے۔ (دُرِّ مُختار ، ۲ / ۷۵)*بے وُضو کی اذان صحیح ہے مگر بے وُضو کا اذان کہنا مکروہ ہے۔ (بہارِشریعت ، ۱ / ۴۶۶ ،