Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

روزوں کی کثرت کریں۔ یاد رہے! رَبیعُ الْآخِر کے روزے نہ فرض ہیں نہ ہی واجب بلکہ نفل روزے ہیں۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہ!فرض روزوں کے علاوہ نَفْل روزے رکھنے کے بے شمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تو اِتنا ہے کہ مرحبا ، چنانچہ

نفل روزوں کی برکتیں

روزوں کی بَرَکت سے اللہ کریم راضی ہوتا ہے۔ ایمان کی حفاظت ہوتی ہے۔ دوزخ سے نَجات نصیب ہوتی ہے۔ جنت میں داخلہ نصیب ہوجاتا ہے۔ معدے کی تکالیف اور اس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتیں اور کھانا ہضم ہونےکا نظام بہتر ہوجاتا ہے۔ شوگر لیول(Sugar Level) ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر  ٹھیک رہتا اور  دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا۔ خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی اور دل کوانتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے۔ جسمانی کھچاؤ ، ذہنی دباؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔ موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اِضافی چربی ختم ہو جاتی ہے۔ بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ آئیے!ترغیب کے لئے روزوں کے فضائل پر مشتمل3 فرامینِ مصطفے سُنئے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ نفل روزوں کی تحریک میں شامل ہوجائیے ، چنانچہ

نفل روزوں کے فضائل

(1)اِرشاد فرمایا : جس نے ایک نفلی روزہ رکھا ، اللہ کریم اُس کیلئے جنت میں ایک درخت لگائے گا جس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہوگا۔ وہ(موم سے الگ نہ کئے ہوئے)شہد جیسا میٹھا اور(موم سے الگ کئے ہوئے خالص شہد کی طرح) خوش ذائقہ ہوگا۔ اللہ پاک قیامت کے دن روزہ دار کو اُس