Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

پیج)

ہر مہینے گیارہویں شریف کیجئے

                             اے عاشقانِ غوثِ اعظم! ہو سکے تو  ہر مہینے گیارہویں شریف کا اِہتمام  کیجئے۔ ضروری نہیں کہ اِس کے لیے ہزاروں روپے ہی خرچ کیے جائیں بلکہ جتنا آسانی سے مل جائے ، اُسی سے اللہ پاک کے اِس ولیِ کامل کی نیاز کیجئے ، چنانچہ

                             حکیمُ الْاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اگر ہرچاندکی گیارہویں شب یعنی دسویں او رگیارہویں تا ریخ کی درمیانی رات کو مُقَرَّر(مخصوص) پیسو ں کی شیرینی مسلمان کی دکان سے خر ید کرپا بندی سے گیارہویں کی فا تحہ دیا کرے تو رِزْق میں بہت ہی بَرَکت ہوگی اور اِنْ شَآءَ اللہ کبھی پریشان حال نہ ہوگا مگر شر ط یہ ہے کہ کوئی تا ریخ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مُقَرَّر کردے اُس میں کمی نہ ہو اُتنے ہی پیسے مُقَرَّر کرے جتنے کی پابندی کرسکے۔ خود میں اِس کا سختی سے پابند ہوں اور اللہ  پاک کے فضل سے اِس کی خوبیاں بے شمار پاتا ہوں۔ (اسلامی زندگی ، ص۱۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !ایمان اور عقائد کی دُرستی کے بعد تمام فرائض میں نہایت اَہم و اَعظم نماز ہے۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۴۳۳)قرآن و حدیث اِس کی اَہمیّت سے مالامال ہیں۔ ایک روایت کے مطابق قِیامت کے روز سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔ (ابنِ ماجہ ، ۲ / ۱۸۳ ، حدیث : ۱۴۲۶ ) قرآنِ پاک میں کئی مقامات پر اِس کی تاکید آئی ہے۔ ہمارے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو نماز سے بہت محبت تھی۔ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے پوچھا گیا : اسلام میں اللہ پاک