Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

ادا میں کمی مُراد ہے یعنی اگر کسی نے فرائض ناقص طریقہ سے ادا کئے ہوں گے تو وہ کمی نوافل سے پوری کردی جائے گی۔ یہ مطلب نہیں کہ وہ بندہ فرض نماز نہ پڑھے نفل پڑھتا رہے اور وہاں نفل فرض بن جائیں۔

 (مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۳۰۷)

مدنی مذاکروں  کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگرہم عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں گے تو نوافل ادا کرنا ، نفل روزے رکھنا ، عِلْمِ دین سیکھنا اور خود کو ہمیشہ عبادت میں مصروف رکھنا ہمارے لیے آسان ہوجائے گا۔ ابھی ہم نے ماہِ رَبیعُ الْآخِر میں ادا کرنے والے نوافل و عبادت کے بارے میں سُنا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہاِس ماہ کے پہلے11 دنوں میں نمازِ عشاء کے بعد مَدَنی چینل پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاَتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مقبولِ عام سلسلہ مَدَنی مذاکرہ براہِ راست (Live)نشر کیا جاتا ہے۔ جس میں امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سُوالات کے جوابات کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے سے متعلق  رہنمائی فرماتے ہیں۔ تمام عاشقانِ رسول خودبھی یہ مدنی مذاکرے دیکھنے / سُننے  اوردُوسروں کو بھی اِن کی ترغیب دلانے کی نیت فرمالیں۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ مدنی درس “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام “ مدنی درس “ بھی ہے ۔ ، جو عِلْمِ دِین  سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص