Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

تاریخ بلکہ ہر مہینے کی گیارہویں کو حُضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی فاتحہ دلائی جاتی ہے ، یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے بلکہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی جب کبھی فاتحہ ہوتی ہے کسی تاریخ میں ہو ، عوام اُسے گیارہویں  کی فاتحہ بولتے ہیں۔    (بہارِ شریعت ، حصہ ۱۶ ، ۳ / ۶۴۴)

                                                حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : عام مسلمان رَبیعُ الْآخِر شریف میں گیارہویں شریف ، حُضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی مجلسیں کرتے ہیں ، جس میں حضرت  غوثِ پاک (رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ)کے حالات پڑھ کر سامعین(سُننے والوں) کو سُناتے ہیں اور بعدِ فاتحہ تقسیمِ شیرینی کرتے ہیں یا مسلمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

 (اسلامی زندگی ، ص۷۱ )

گیارہویں شریف کی برکت

            مزید فرماتے ہیں : اِس مہینے میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حُضور غوثِ پاک ، سر کارِ بغداد رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی فاتحہ کرے۔ سال بھر تک بہت بر کت رہے گی۔ (اسلامی زندگی ، ص۱۳۳)

گیارہویں شریف ایصالِ ثواب  کی ایک صورت ہے ، اِس کی مزیدمعلومات حاصل کرنا چاہیں تو امیرِ اہلسنت کے رِسالے “ فاتحہ  اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ “ کامطالعہ کیجئے۔

روزی میں برکت کا نسخہ

                                                امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : تاجر اپنی روزانہ کی بِکری(Sale)کا ایک فیصد جبکہ تنخواہ پانے والا اپنی ہرتنخواہ کی رقم سے کم ازکم دوفیصد نکالے اور ماہانہ گیارہویں شریف کی نیازکرے تو اِنْ شَآءَ اللہ اُس کی روزی میں بَرَکت ہوگی۔ (اگرگھر میں نیازکرنے میں رُکاوٹ ہوتو کسی بھی نیک کام میں وہ رقم خرچ کردیجئے۔ ) (ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، رَبیعُ الْآخِر ۱۴۴۰ھ ، ٹائٹل