Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

کرنے والی سوچ عطا ہوجائے! ، نمازکے لیے مسجدمیں نہ آنے والوں ، مدنی کاموں مثلاً سُنّتوں بھرے اِجتماعات ، مَدَنی مذاکروں وغیرہ کی برکات سے محروم ا سلامی بھائیوں سے رابطہ رکھنے کی توفیق مل جائے! ، اپنے اسلامی بھائیوں کو عزت دینے ، اُن سے اچھے طریقے سے پیش  آنے والے اور  اُن کے غموں کو دُور کرنے  والے بن جائیں! ، اپنی ذات کی خاطر بِلا وجہ غُصّہ کرنے سے بچنے والے بن جائیں! ، اپنی زبان کو فضولیات سے بچاتے ہوئے دن کا اکثر حِصَّہ خاموشی اختیار کرنے ، تلاوتِ قرآن کرنےاور دُرود شریف پڑھنے والے بن جائیں! ، ہر مسلمان کو سلام کرنے والے بن جائیں! ، امیروں اور مالداروں کے پاس اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے لیے فنڈ(چندہ)جمع کرنےاور قربانی کی کھالوں کے لئے رابطہ کرنے والے بن جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

رَبیعُ الْآخِر “ گیارہویں کا مہینا ہے! “

اے عاشقانِ غوثِ اعظم! رَبیعُ الْآخِر کوحُضورِ غوثِ پاک شیخ عبدُ القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے نسبت حاصل ہے کیونکہ اِس مہینے کی 11 تاریخ  کو آپ کا وصال ہوا تھا۔ (مرآۃ الاسرار(مترجم) ، ص۵۷۱۔ تاریخ مشائخ قادریہ ، ۱ / ۱۷۱)

اِس لئے عاشقانِ اولیا ، حُضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی رُوح کو ثواب پہنچانے کے لئے نذرو نیاز کرتے ہیں ۔ اِسی مناسبت سے اِس مہینے کو “ گیارہویں شریف “ کا مہینا بھی کہا جاتا ہے۔

گیارہویں شریف کیا ہے ؟

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی گیارہویں