Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

                              اے عاشقانِ غوثِ اعظم! جب کبھی دوسروں  کے ساتھ مل کر کھانے کا اِتِّفاق ہو ، بڑے بڑے نوالے بغیر چبائے جلد جلد نگلنے اور عمدہ بوٹیاں اپنی طرف کھینچ لینے کا لالچ غالب آئے اُس وقت اپنے پیرو مُرشِد غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی بیان کردہ حکایت کے ساتھ ساتھ یہ فرمانِ مصطفے بھی ذہن میں لاناچاہئے ، چنانچہ

                             اللہ پاک کےآخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے : جو شخص اُس چیز کو جس کی خود اِسے حاجت ہو ، دوسرے کو دے دے تواللہ پاک اُسے بخش دیتاہے۔ (اتحاف السادۃ ، ۹ / ۷۷۹)

                             اِس کے علاوہ “ فیضانِ سُنّت “ کی پہلی جلد کے صفحہ نمبر 482 پر حضرت ابو سُلَیمان رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  کا یہ اِرشادِ پاک بھی لکھا ہے : نفس کی کسی خواہش کو چھوڑ دینا 12ماہ کے روزوں  اور رات کی عبادتوں  سے بھی بڑھ کر دل کو فائدہ دیتا ہے۔ (اِحیاءُ العلوم ، ۳ / ۱۱۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حضرت  شیخ عبدُالقادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ وہ عظیم ولی ہیں ، جن کی ساری زندگی اللہ کریم کی عبادت اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں گزری۔ اللہ کریم نےآپ کو بے شمار خوبیوں سے نوازا تھا۔ آئیے! حُضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کی ذات میں پائی جانے والی خوبیوں کی چندجھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ

ربِّ کریم نےحضرت  شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کواچھے اخلاق سے نوازا تھا۔ آپ ذِکْر و فکر میں مشغول رہتے ، مخلوقِ خدا کی خیر خواہی کرتے ، مہربان اور مہمان نواز تھے۔ آپ بڑے سخی تھے۔ سُوالی کو خالی ہاتھ نہ لَوٹاتے تھے۔ مسکینوں اور غریبوں پر بے حد شفقت فرماتے ، کمزوروں کے