Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

مَدَنی چینل عام کریں مجلس

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 109 سے زائد شعبہ جات میں خدمتِ دِین کا کام کر رہی ہے۔ انہی میں سے ایک “ مَدَنی چینل عام کریں مجلس “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی چینل جب سے آیا ہے ، گھر گھر مَدَنی  بہار آگئی ہے۔ اس 100 فیصد اسلامی چینل کے ذریعے گھر میں بیٹھ کر علمِ دِین سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ یہ بات بھی 100فیصد دُرست ہے کہ یہ ایک مکمل اسلامی چینل ہے ، کیونکہ اس میں موسیقی نہیں ہے ، اس میں بے پردہ عورتیں نہیں ہیں ، اس میں ناچ گانا نہیں ہے ، اس میں بے حیائی نہیں ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی چینل وہ چینل ہے جس کو جب بھی آن کریں گے توکچھ نہ کچھ علمِ دِین ہی سیکھنے کو ملے گا۔ کبھی تلاوتِ قرآن توکبھی حمدِ باری ، کبھی نعت شریف توکبھی سُنّتوں بھرا بیان ، کبھی بچوں کی اسلامی تربیت تو کبھی روحانی علاج ، الغرض مَدَنی چینل اِصلاحِ معاشرہ میں بہت بڑا کِرداراداکررہاہے۔ اَمِیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر مَدَنی چینل کی نشریات کو گھر گھر پہنچانے اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے  کے لئے “ مَدَنی چینل عام کریں مجلس “ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس مجلس کے کاموں میں دنیا بھر کے تمام ممالک کے ہر کونے ، ہر گھر میں مَدَنی چینل چلوانا ہے۔ اسی طرح مختلف عوامی مقامات پر مَدَنی چینل اور اس کے اہم ترین  سلسلوں کی تشہیر کرنا ، چینلز سے متعلق شعبہ جات کے افراد کو نیکی کی دعوت دینا ، انہیں ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں شرکت کا ذہن دینا اور مَدَنی چینل کو بچوں میں عام کرنے کے لئے مختلف اسکولزوغیرہ میں مَدَنی چینل کے بچوں کے سلسلوں کا تعارف کروانا بھی اس مجلس کی ذمہ