Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

فیضانِ سنّت “ پہلی جلد ، “ فیضانِ سنّت “ دوسری جلدکے ان ابواب(1) “ غیبت کی تباہ کاریاں “ اور (2) “ نیکی کی دعوت “ ، فیضانِ سنّت “ تیسری جلد کے باب “ فیضانِ نماز “ سے مسجِد ، چوک ، بازار ، دُکان ، دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کوتنظیمی اِصْطِلَاح میں “ مَدَنی دَرْس “ کہتے ہیں۔ * مَدَنی درس بہت ہی پیارامَدَنی کام ہےکہ اِس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت نصیب ہوتی ہے۔ *مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ *امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف موضوعات پر مُشْتَمِل کتب ورسائل سے عِلْمِ دِین سے مالامال قِیمتی معلومات اُمّت ِ مُسْلِمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔ *بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مددگار ہے۔ *مسجدکے علاوہ چوک ، بازار ، دُکان وغیرہ میں اگر “ مَدَنی درس “ ہوگاتواس کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی وہاں بھی مشہوری و نیک نامی ہوگی۔ آئیے!ترغیب کے لئے “ مَدَنی درس “ کاایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی

                             پاکستان کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ، نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ، بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ ایک دن “ درسِ فیضانِ سُنّت “ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ اِس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے ، یوں “ مَدَنی درس “ کی بَرَکت سے انہوں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے