Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir
(1)اِرشاد فرمایا : “ جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکرِ خدا کرتا رہا ، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوگیا ، پھر 2رکعتیں پڑھیں تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔ “
(ترمذی ، ابواب السفر ، باب ما ذکر مما يستحب من الجلوس... الخ ، ۲ / ۱۰۰ ، حديث ۵۸۶)
(2)اِرشاد فرمایا : “ جس نے چاشت کی 12 رکعتیں پڑھیں ، اللہ پاک اُس کے ليے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔ “ (ترمذی ، ابواب الوتر ، باب ماجاء في صلاۃ الضحٰی ، ۲ / ۱۷ ، حدیث : ۴۷۲)
(3)اِرشاد فرمایا : “ جو شخص فجر کی نماز کے بعد چاشت کی 2 رکعتیں ادا کرنے تک اپنی جگہ بیٹھا رہے اور خیر کے علاوہ کوئی بات نہ کہے ، اُس کی خطائیں معا ف کردی جاتی ہیں ، اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔ “
(مسند احمد ، مسند المکیین ، ۵ / ۲۶۰ ، حدیث ۱۵۶۲۳)
اِسی طرح اِس مبارَک مہینے میں یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اوّابین کے نوافل پڑھیں۔ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو مغرب کے بعد 6 رکعتیں پڑھے ، جن کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 برس کی عبادت کے برابر ہوں گی۔ (مشکاة ، کتاب الصلوٰۃ ، باب السنن وفضائلھا ، ۱ / ۲۳۲ ، حدیث : ۱۱۷۳)
زہے قسمت!اِس مہینے کی برکتیں لُوٹتے ہوئے ہم تَہَجُّدپڑھنے والے بھی بن جائیں۔ آئیے! تَہَجُّد کی فضیلت پر2 فرامینِ مصطفے سُنتے ہیں :
(1)اِرشاد فرمایا : فرض نمازکے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے۔
(مسلم ، کتا ب الصیام ، با ب فضل صوم المحرم ، ۱ / ۵۹۱ ، حدیث : ۱۱۶۳)
(2) اِرشاد فرمایا : بے شک جنت میں کچھ ایسے محلات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے ، اللہ پاک