Book Name:Faizan e Rabi Ul Akhir

درخت کا پھل کھلا ئے گا۔        (معجم کبیر ، ۱۸ / ۳۶۶ ، حدیث : ۹۳۵)

                (2)اِرشاد فرمایا : روزہ دار کا ہر بال اُس کے لئے تسبیح کرتا ہے ، قیامت کے دن عَرش کے نیچے روزے داروں کے لئے موتیوں اور جواہرسے جَڑا ہواسونے کا ایسادستر خوان بچھایا جائے گاجو دنیا کی حُدود کے برابر ہوگا ، اِس پر قسم قسم کے جنتی کھانے ، پینے کی چیزیں اور پھل فروٹ ہوں گے ، وہ کھائیں پئیں گے اور عیش وعشرت میں ہوں گے حالانکہ لوگ سخت حساب میں ہو ں گے۔             (مسندالفردوس ، ۵ / ۴۹۰ ، حدیث : ۸۸۵۳)

(3)اِرشاد فرمایا : قِیامت کے دن روزے دار قبروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے اور پانی کے کُوزے (یعنی پیالے)ہوں گے جن پر مشک سے مُہر ہو گی۔ اُنہیں کہا جائے گا : کھاؤ! کل تم بھوکے تھے ، پیو! کل تم پیاسے تھے ، آرام کرو! کل تم تھکے ہوئے تھے۔ وہ کھائیں گے اور آرام کریں گے حالانکہ لوگ حساب کی تکلیف اور پیاس میں مُبْتَلا ہوں گے۔           (کنزالعمال ، ۸ / ۳۱۳ ، حدیث : ۲۳۶۳۹ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی برکات کو پانے کے لئے جس طرح نفل روزے رکھنا باعثِ سعادت ہے ، اِسی طرح نفل نمازوں کے ذریعے بھی اِس مہینے کی برکتیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اِس ماہ میں بھی ہم خوب خوب نوافل ادا کریں خصوصاً اِشراق و چاشت کے نوافل کہ اِن کے بڑے فضائل ہیں۔ آئیے!ترغیب کے لئے 3 فرامینِ مصطفے سُنتے ہیں ، چنانچہ