Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

*   یہ شرعی اختیار آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ حضرت اَسماء بنت عُمیس کے لیے شوہر کی وفات کی عدّت 3 دن فرما دی۔

*   یہ شرعی اختیار آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ قرآنِ پاک کی سورت سکھانے کو حق مہر قرار دے دیا۔

*   یہ شرعی اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ حضرت بَراء رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو سونے(Gold) کی انگوٹھی پہننے کی اجازت  عطافرمائی۔

*   اور یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ حضرتِ سُراقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے لیے سونے کے کنگن پہننے کو جائز فرما دیا ۔

*   یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ ڈوبے ہوئے سورج کو واپس پلٹا دیا۔

*   یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ چاند کے دو ٹکڑ ے کردئیے ۔

*   یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ چاندآپ کی  انگلی کے اشارے سے ادھر اُدھر جھک جاتا۔

چاند جھک جاتا جدھر انگلی اٹھاتے مہد میں         کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھلونانورکا

*   یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ آپ کی انگلیوں  سے پانی کے چشمے جاری ہوئے۔

*   یہ اختیار بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کو حاصل تھا کہ آپ نے  حَبیب بن یَساف