Book Name:Shan e Mustafa
اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْراً ، جس نے مجھ پر ایک باردُرُودِپاک بھیجا اللّٰہ پاک اُس پر دس(10) رَحمتیں نازِل فرماتا ہے ، وَمَنْ صَلَّی عَلَیَّ عَشْراً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ مِاءَۃً اور جو مجھ پر دس بار دُرُودِ پاک بھیجے ، اللّٰہ پاک اُس پر سو(100) رَحمتیں نازِل فرماتاہے ، وَمَنْ صَلَّی عَلَیَّ مِاءَۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ بَیْنَ عَیْنَیْہِ بَرَاءَ ۃً مِّنَ النِّفَاقِ وَبَرَاءَ ۃً مِّنَ النَّاراور جو مجھ پر سو(100)بار دُرُودِ پاک بھیجے ، اللّٰہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سے بَری ہے ، وَاَسْکَنَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَعَ الشُّہَدَاء اور قِیامَت کے دن اُس کوشہیدوں کے ساتھ رکھے گا ۔ ‘‘[1]
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے شہنشاہِ مدینہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام زینتِ عرشِ مُعلّٰی اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مومنوپڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
میں وہ سُنّی ہوں جمیلؔ ِقادری مرنے کے بعد میرا لاشہ بھی کہے گا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام[2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ [3]