Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

اِسی طرح  قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ گانے والیوں اور آلاتِ موسیقی کی کثرت ہو گی۔ اِس بارےمیں بھی معاشرے کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ میوزک اور گانے باجے کا سیلاب مسلمانوں کو بہائے لے جا رہا ہے۔ پہلے تو سنیما گھروں کی شکل میں مخصوص جگہیں ہوتی تھیں جہاں مَعَاذَ اللہ  گانے ، فلمیں اور میوزک کا سلسلہ ہوتا تھا۔ مگر اب تو ہر جگہ گانے اور میوزک کی بھرمار ہے۔ موبائلز ، کمپیوٹرز ، ٹی وی ، بازاروں ، ہوٹلوں ، کھلونوں ، بچوں کے جوتوں ، گھروں ، شادی ہالوں ، کارخانوں ، عوامی مقامات ، اسکولز ، کالجز ، بسوں ، کاروں ، جہازوں ، ٹرینوں! اَلْغَرَض!کون سی ایسی جگہ ہے جہاں گانےا ور میوزک کا سلسلہ نہیں ہے۔ بلکہ اب تو مَعَاذَ اللہ  نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مسجدوں میں  موبائلز  سے گانے اور میوزک کی آوازیں گونجنے لگتی ہیں۔ اللہپاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قیامت کی تیاری کیجئے!

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج ہم نے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں سنا۔ یقیناً ہمارا ایمان ہے کہ قیامت ایک نہ ایک دن ضرور آئے گی۔ آج ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم اپنے اعمال اور احوال میں ایسی تبدیلی لائیں جو ہمیں قیامت کی ہولناکیوں سے بچا سکے۔

حضرتامام غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اِرشادفرماتے ہیں : جودنیا میں رہ کر قِیامت کے بارے میں زیادہ غور و فکر کرے گا ، وہ اُن ہولناکیوں سے زیادہ محفوظ رہے گا۔ بے شک اللہکریم بندے پر 2خوف جمع نہیں فرماتا ، لہٰذا جو دنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے محفوظ رہے گا۔ خوف سے