Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

اسلامی بھائی اکثر اُن کے  بڑے بھائی سے ملنے آیا کرتے تھے۔ ایک دن بڑے  بھائی نے اسلامی بھائی سے اُن کا  تعارف کروایا تو اسلامی بھائی نے اُنہیں  دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت پیش کی۔ اسلامی بھائی کی دعوت پر وہ  سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں جاپہنچے ، اُنہیں بہت اچھا لگا ، لہٰذا اُنہوں نے پابندی سے جانا شروع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اجتماع میں شرکت کی برکت سے اُنہوں نے  نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ آہستہ آہستہ عِمامہ شریف بھی سج گیا ، جس پر گھر کے بعض افراد نے سختی کے ساتھ مُخَالَفَت کی ، حتّٰی کہ بسا اَوقات مَعَاذَ اللہ عِمامہ شریف کھینچ کر اُتاردیا جاتا۔ دَرْس دینے سے روکاجاتا ، زُلفیں رکھیں تو گھر والوں نے زبردستی کٹوادیں ، داڑھی ابھی نکلی نہیں تھی مگر سجانے کی نِیَّت کر لی تھی۔ اِن تمام آزمائشوں کے باوجود مَدَنی ماحول کی کشِش اُنہیں دعوتِ اسلامی کے قریب سے قریب تر کرتی چلی گئی۔ مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہو نے والے سُنَّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارس بندھی اورحَوصَلہ ملتا چلا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !آہستہ آہستہ گھر میں بھی مَدَنی ماحول بن گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3)نمازیں قضا کرنا!

اے عاشقانِ رسول! ہم قیامت کی علامات کے بارے میں سُن رہے تھے۔ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان  فرمائی ہے کہ لوگ نمازیں قضا کریں گے۔

(التذکرة باحوال الموتی وامورالاخرة ، باب اذا فعلت ھذہ الامةالخ ، ص۵۹۷)

آج نمازیں قضا کرنے کے مناظر ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ افسوس صدافسوس!آج ہمارے مُعاشرے میں صرف سُستی اور کاہلی کی وجہ سے آئے دن نمازیں قضا کردی جاتی  ہیں۔ ایک