Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
یعنی جس نے مجھ پرسو(100)مرتبہ دُرودِپاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے قِیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔ (مجمع الزوائد ، کتاب الادعیۃ ، باب الصلاۃ علی النبی… الخ ، ۱۰ / ۲۵۳ ، حدیث : ۱۷۲۹۸ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!قیامت پرایمان رکھنا بہت ضروری ہے ، کیونکہ یہ عقیدہ مسلمان کے بنیادی عقائد اورضروریاتِ دِین سے ہے ۔ ضروریاتِ دِین اسلام کے وہ اَحکام ہیں ، جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں ، جیسے اللہ پاک کی وَحدانِیّت(یعنی اُس کا ایک ہونا) ، انبیائے کرام عَلَیْہمُ الصَّلٰوۃُ