Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
مُرادعورَتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سُنتے وقت دل نرم ہوجاۓ ، پھر تم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔ اِس حالت کو خوف سے کوئی تَعلُّق نہیں ، بلکہ جوشخص جس چیز کا خوف رکھتا ہے اُس سے بھاگتا ہے اور جس چیز کی اُمید رکھتا ہے اُس کو طَلَب کرتا ہے۔ لہٰذا تمہیں وُہی خوف نَجات دے گا جو اللہکریم کی نافرمانی سے روکے اور اُس کی عبادت و فرمانبرداری پر اُبھارے۔ (احیاء العلوم ، کتاب ذکر الموت… الخ ، ۵ / ۲۸۶۔ ۲۸۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر بھی خوفِ خدا پیدا ہوجائے ، ہمیں خوفِ خدا پر استقامت نصیب ہوجائے ، خوفِ خدا سے رونے کی توفیق مل جائے ، اللہ پاک کی نافرمانی سے جان چھوٹ جائے اور عبادت میں دل لگ جائے تو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائے اور دینِ متین کی خدمت میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی اِس وقْت دنیا بھر میں 108سے زائدشعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، اِنہی شُعبہ جات میں سے ایک “ دارُالاِفتا اَہلسنت “ بھی ہے۔ سب سے پہلا دار الافتاء اہلسنت 15شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1421ھکو جامع مسجد کنزُ الاِیمان ، بابری چوک کراچی میں قائم ہُوا اور اب تک کراچی کے مختلف علاقوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی “ دارالافتا اَہلسنت “ قائم ہوچکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمّتِ مُسْلِمَہ کی شرعی رہنمائی میں مصروفِ عمل ہیں۔ اِس کے علاوہ’’ دارالافتااَہلسنت‘‘کے مفتیانِ کرام ٹیلی فون اور انٹر نیٹ پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے