Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

کہلاتے ہیں۔ (اردودائرۃ المعارف ، ۹ / ۹۱ ملخصاً)آپ کا نام “ عَلی “ والِدکا نام “ عُثمان “ ہے۔ آپ کا سلسلۂ نَسَب چھ(6)واسِطوں سے سَیِّدُالشُّہَدا ، راکِبِ دوشِ مُصْطَفٰے ، حضرت امامِ حَسَنِ مُجتَبیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے جاملتاہے۔ (بزرگانِ لاہور ، ص۲۲۲ملتقطاً)آپ کی کُنْیَتاَبُوالْحَسَنہے۔ (اردودائرۃ المعارف ، ۹ / ۹۱) مَشہورومَعروف لَقَب “ گَنْج بَخْش “ اور “ داتا صاحب “ ہے۔

آپ بہت بڑے عالم ِ دین ، شیخِ طریقت ، عبادت گزار اورمتقی بزرگ تھے ، آپ کی کتابکَشْفُ الْمَحْجُوْب دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آپ کاوصالِ پُرملال20صفرالمظفر۴۶۵ ھ کومرکزُالاولیا لاہور (پاکستان)کی سر زمین پر ہوا اور یہیں پرآپ کامزارشریف واقع ہےجودعاؤں کی قبولیت کا مرکز ہے۔ داتاصاحب کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئےمکتبۃ المدینہ کا رسالہ “ فیضانِ داتا علی ہجویری “ کامُطالَعہ کیجئے۔

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ! خوش نصیب عاشقانِ رسول ماہِ صفر میں حضرت داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےعُرس مبارَک کےموقع پر اور امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی والدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہا کو ثواب پہنچانے کےلئےقافلوں میں سفر کی سعادت پاتےہیں ، لہٰذا ہمت کیجئے ، داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہا کو ثواب پہنچانےکے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ3دن کےقافلے میں سفر کی سعادت حاصل کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عمامے کی سنتیں و  آداب

اے عاشقانِ رسول!آئیے! عمامہ باندھنےکی سنتیں اور آداب سُنتے ہیں۔ پہلےدو(2)فرامینِ