Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ ہفتہ وار اجتماع “
12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ ہفتہ وار اجتماع “ بھی ہے۔ اِجتماع میں مانگی جانے والی دعائیں ضرور رنگ لاتی ہیں ، کیونکہ اجتماع میں تلاوتِ قرآن ، نعتِ رسول ، سُنّتوں بھرا اصلاحی بیان ، ذِکْرُ اللہ ، رِقَّت انگیر دعا اور صلوٰۃ وسلام ہوتاہے ، انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اَولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرتِ مبارَکہ بیان ہوتی ہے۔ حضرت سفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : عِنْدَ ذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکْر کے وقْت رَحمتِ اِلٰہی اُترتی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء ، سفیان بن عیینہ ، ۷ / ۳۳۵ ، رقم : ۱۰۷۵۰) جب نیک بندوں کے تَذکِروں پر رَحمتیں اُترتی ہیں تو جہاںاللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذِکْرِ خیر ہوگا وہاں رَحمتیں کیوں نہ اُتریں گی اور جہاں چَھما چَھم رَحمتیں بَرَس رہی ہوں وہاں دعائیں کیوں قَبول نہ ہوں گی۔
آئیے! ترغیب کے لیے ہفتہ وار اِجتماع میں حاضری کا ایک واقعہ سُنئے اور اِجتماع میں پابندی کے ساتھ حاضرہونے کی نِیَّت کیجئے ، چنانچہ
پاکستان کے ایک اِسلامی بھائی بے فکری اور بے باک طبیعت کے مالِک تھے ، گناہوں اور غفلتوں کی وادیوں میں گُم تھے ۔ ٹفن بجا کر بچوں والے گیت گانے اور نقلیں اُتارنے کے مُعامَلے میں خاندان بھر میں مشہور تھے ۔ شادی و دیگر تقریبات میں مِزاحِیَہ چُٹکُلے اور فلمی غزلیں سُنانا ، گانے گانا ، ناچ دکھانا اور طرح طرح کےنخروں سے لوگوں کو ہنسانا اُن کا پسندیدہ کام تھا ، اِسکول کے زمانے میں ایک باعِمامہ