Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
(ابنِ ماجہ ، کتا ب الادب ، باب بر الوالدین ، ۴ / ۱۸۶ ، رقم : ۳۶۶۲)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اگرہم بھی اپنے ماں باپ کو راضی رکھنا چاہتے ہیں اور یقیناًسبھی چاہتے ہوں گے توآئیے!ہم ایسی اچھی صحبت اِختیارکریں ، جہاں ماں باپ کا ادب واِحترام اور اُن کی تعظیم و توقیرکرنا سکھایاجاتاہو ، جہاں ماں باپ کے سامنے اُف کرنے سے بھی بچنےکی ترغیب دی جاتی ہو۔ اِ س فتنوں بھرے دورمیں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےاِصلاحِ اُمّت کے جذبے سے سرشار نیکی کی دعوت سے ایسے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں میں اِنقلاب آیا کہ جواپنے والِدَین کے لیے تکلیف کا سبب بنے ہوئے تھے ، وہ خوش نصیب آج ماں باپ کے لیے سکون کا سامان بن گئے ہیں ، ایک تعدادایسی ہوگی جن کی شرارتوں یا بُری حرکتوں کی وجہ سے ماں باپ کی نیندیں برباد ہوئی ہوں گی مگر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے اب چین کی نیند نصیب ہوتی ہوگی۔
آئیے! ہم نیک بننے کاعظیم نُسخہ یعنی مدنی انعامات کا رسالہ حاصل کریں ، قافلوں کے مسافر بن جائیں ، ہمیں پتہ چلے گاکہ ماں باپ کی دُعائیں کس طرح لی جاتی ہیں ، ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتما ع میں شرکت اور مدنی مذاکرے دیکھنے / سُننے کی سعادت حاصل کریں بلکہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھی ترغیب دلائیں ، پھر پتہ چلے گاکہ ماں باپ کوکس طرح خوش کرکے اُن کے دل کی دعائیں لی جاسکتی ہیں۔ “ علاقائی دورے “ کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں ، ہم ہروقْت اپنے آپ کو نیکی کے کاموں کے لیے تیار رکھیں اور عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لے کر اپنی قَبْر و آخرت کو بہتر بنائیں۔