Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
جانے والے مسائل کا حل بتاتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net)پر سُوالات پوچھےجاسکتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی چینل کے سلسلوں میں’’دارالافتاءاَہلسنت‘‘ کے نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عِلْم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی(I.T)کے تعاون سے “ دارالافتا اہلسنت “ موبائل ایپلیکیشن(Application)بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے ۔ یادرکھئے!پاکستانی وقْت کےمطابق صبح10 : 00بجے سےشام4 : 00بجے تک دارُالافتا اہلسنت سے رابِطہ کیا جا سکتا ہے۔ دوپہر ایک سے 2بجے تک وقفہ ہوتا ہے اور بروز جمعہ چھٹی ہوتی ہے۔ اللہ کریم “ دارالافتا اہلسنت “ کو مزیدترقِّیاں عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! صَفَرُ الْمُظَفَّر کا مبارَک مہینا ہمارے درمیان اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے۔ 17 صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۳۹۸ہجری اُمِّ عطاریعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی والدہ ماجدہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کا یوم ہے۔ توآئیے!اِسی مناسبت سے اُمِّ عطاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کا مختصر تعارف سنتے ہیں :
اُمِّ عطارؔرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہاکا ذِکْرِ خیر
امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ ماجدہ ایک نیک اورپرہیزگارخاتون تھیں۔ شوہر کی وفات کے باوجود سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی طریقے پرتربیت کی ، جس کا مُنہ بولتا ثُبوت خود امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ذاتِ بابركت ہے۔ امیرِ اَہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بار بتایا : اَلْحَمْدُلِلّٰہ والدۂ محترمہ کا شروع ہی سے فرائض و واجبات پر عمل کرنے اور کروانے