Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مکتبۃ المدینہ کی کتاب “ جلد بازی کے نقصانات “ کے صفحہ نمبر27پر ایک سبق آموز حدیثِ پاک لکھی ہے ، آئیے!سنتے ہیں ، چنانچہ
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں ، ایک شخص مسجد میں آیا ، نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجد کے ایک کونے میں تشریف فرماتھے ، اس شخص نے نماز پڑھی اور حضور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سلام کیا ، نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا : وَعَلَیْکَ السَّلَام لَوٹ جاؤ نَماز پڑھو تم نے نَماز نہیں پڑھی۔ وہ لَوٹ گیا نَماز پڑھی پھر آیا سلام کیا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : وَعَلَیْکَ السَّلَام لوٹ جاؤ نَماز پڑھو تم نے نَماز نہیں پڑھی۔ اس نے تیسری بار یا اس کے بھی بعد عَرض کی : یارسولَ اﷲ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے سکھادیجئے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جب تم نماز کی طرف اُٹھو تو وُضو پورا کرو ، پھر کعبے کو منہ کرو ، پھر تکبیر کہو ، پھر جس قدر قرآن آسان ہو پڑھ لو ، پھر رُکوع کرو حتّٰی کہ رُکوع میں مطمئن ہوجاؤ ، پھر اُٹھو حتّٰی کہ سیدھے کھڑے ہوجاؤ ، پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ ، پھر اُٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ ، پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ ، پھر اُٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر اپنی ساری نماز میں یہی کرو۔ (بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب من رد فقال : علیک السلام ، ۴ / ۲۷۱ ، حدیث : ۶۲۵۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد