Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
ہے مگر اِن چھ(6) کاموں میں جلدی کرنا شیطان کی طرف سے نہیں وہ یہ ہیں : (1)جب نماز کا وقت ہو جائے تو اس میں جلدی کرنا ، (2)مہمان آئے تو اس کی مہمان نوازی کرنا ، (3) کسی کے مرنے پر اس کے کفن دفن کاانتظام کرنا ، (4) بچی کے بالغ ہونے پر اس کی شادی کرنا ، (5)قرض کی ادائیگی کا وقت آجائے تو اُسے جلد ادا کرنا اور (6)کوئی گناہ ہوجائے توفوراً توبہ کرنا ۔
( الروض الفائق ، المجلس الثالث عشر فی ذکر جھنم ، باب صفۃ الفقیر ، ص۸۶)
کن کاموں میں دیر نہیں کرنی چاہئے؟
کتاب “ جلد بازی کے نقصانات “ کے صفحہ نمبر137 پر لکھا ہے : * نَماز کے لئے اُٹھنے میں دیر نہ کیجئے۔ * نَماز کا وقت آجانے پر نماز کی ادائیگی میں تاخیر نہ کیجئے۔ * ادائے قرض میں جلدی کیجئے۔ * سلام میں پہل کیجئے۔ * حجِ فرض کے لئے جانے میں دیر نہ کیجئے۔ * غُسْل فرض ہونے پر غُسْل کرنے میں جلد ی کیجئے۔ * گناہوں سے جلد توبہ کر لیجئے۔ * نیک بننے میں جلدی کیجئے۔ * راہ ِخدامیں خَرچ کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ * اولاد جوان(Young) ہو جائے تو جلد شادی کر دیجئے۔ * مہمان کو جلد کھانا کھلا دیجئے۔ * کسی کی اِصلاح کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ * جنازہ حاضر ہو تو نَمازِ جنازہ ادا کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ * حق ضائع کرنے کی معافی مانگنے میں جلدی کیجئے۔ * ثوابِ جاریہ کمانے میں جلدی کیجئے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفے ، محبتِ اولیا اُجاگرکرنے اور دُنیا بھرمیں اِسْلام کی دعوت عام