Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہور کتاب “ فیضانِ رمضان “ صفحہ نمبر319 اور320سےعید کے دن کے مستحبات کے بارے میں سُنتے ہیں : * حجامت بنوانا(مگر زُلفیں بنوایئے نہ کہ اَنگریزی بال)* ناخن ترشوانا* غسل کرنا* مسواک کرنا(یہ اُس کے علاوہ ہے جو وُضو میں کی جاتی ہے ) * اچھے کپڑے پہننا ، نئے ہوں تو نئے ورنہ دُھلے ہوئی* خوشبو لگانا * انگوٹھی پہننا (جب کبھی انگوٹھی پہنئے تو اِس بات کا خاص خیال رکھئے کہ صِرف ساڑھے چار ماشے( یعنی چار گرام 374ملی گرام)سے کم وَزن چاندی کی ایک ہی انگوٹھی پہنئے ، ایک سے زیادہ نہ پہنئے اور اُس ایک انگوٹھی میں بھی نگینہ ایک ہی ہو ، ایک سے زیادہ نگینے نہ ہوں ، بغیر نگینے کی بھی مت پہنئے ، نگینے کے وَزن کی کوئی قید نہیں ، چاند ی کا چھلا یا چاندی کے بیان کردہ وَزن وغیرہ کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی یا چھلا مرد نہیں پہن سکتا)۔
( اعلان : )
عید کے دن کے بقیہ مستحباتتربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
(1) شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ