Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
قُربانی کرے یا نہ کرے اور اگر کھا لیا تو کراہت بھی نہیں ۔ (فتاویٰ ہندیة،۱ / ۱۵۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ نمازِ وترکےبعدکی دعا “ یادکروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ
(ابوداود ، کتاب الوتر ، باب فی الدعاء بعدالوتر ، ۲ / ۹۳ ، حدیث۱۴۳۰)
تَرجَمہ: تمام پاکیاں اس بادشاہ کے لئے (جو تمام جہانوں کا ملکِ حقیقی ہے)جو عیوب سے پاک ہے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس دُعا کو تین(3)مرتبہ پڑھئے اور تیسری مرتبہ بلند آواز کے ساتھ ’’اَلْقُدُّوْس‘‘ میں جو واؤمدّہ ہے اسے تین (3)الف کے برابر کھینچ کر پڑھئے۔
غور کیجئے! جب بندۂ مومن اس بات کا اعلان کرے کہ میرا معبود وہ ہے جو ہر طرح کے عیوب و نقائص سے پاک ہے اور خود عیوب کا مُجَسَّمَہ بن جائے تو یہ بات کہنے اور عمل میں موافقت کے خلاف ہے۔ لہٰذا یہ دُعااسے اس بات کا درس دیتی ہے کہ وہ اس بات کا عہد کرے کہ آئندہ وہ اپنے اعضاء کو تمام عیوب و نقائص سے پاک و صاف رکھنے کی کوشش کرے گا۔ تاکہ وہ اپنے معبود کی صفات کا مَظْہَر بن جائے۔ اﷲ کریم ہمیں اس پر استقامت عطا فرمائے۔ وتر کی نماز میں دُعائے قنوت پڑھنے کے بعد دُرود پڑھنا افضل ہے۔ (درمختار ، کتاب الصلوٰۃ ، باب الوتروالنوافل ، ۲ / ۴۴۲) (خزینۂ رحمت ، ص۸۹ ، ۸۸)