Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
پہنچانےکےلئے 108سے زائدشُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے ، انہی شعبوں میں سے ایک’’مجلسِ المدینۃ العلمیۃ “ بھی ہے۔ جو 1422ہجری بمطابق2001عیسوی سے کتب و رسائل کے ذریعے نیکی کی دعوت اور اشاعتِ علمِ شریعت کےلئےکوشاں ہے۔ اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کی کتب دلچسپ اورذہن کو اپنی جانب کھینچ لینے والے موضوعات ، عمدہ اورآسان انداز ِتحریر اوراعلیٰ معیار کی وجہ سے عوام و خواص میں مقبول ہیں۔ اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تحت ابتداءً 6 شعبے قائم کئےگئے تھے ، دعوتِ اسلامی کے اس شعبے نے بھی ترقی کی ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبہ جات میں اضافہ ہوتاگیا اور اس وقت اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃکےتحت16ذیلی شعبے قائم ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اب تک 567 کتابیں اور رسائل اس شعبے کی طرف سے باقاعدہ فائنل کئے جاچکے ہیں۔ اللہ کریم “ مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ “ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کا مبارک مہینا اپنی برکتیں لُٹارہا ہے۔ اس مہینے کی14تاریخ کوامیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِمحترم کا یوم منایا جاتا ہے۔ آئیے!اسی مناسبت سے آپ کی سیرت کے چند پہلوؤں کے بارے میں سُنتے ہیں ، چنانچہ
ابو عطارؔ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خَیر
امیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ ماجدحاجی عبدالرَّحمٰن قادِری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نیک سیرت ، تقویٰ و طہارت اورشریعت وسنّت کے پیکر تھے ، آپ کی عادت تھی کہ اکثر نگاہیں نیچی رکھ کر چَلا کرتے ،