Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
اللہ اس کی برکت سےحادثات میں واضح کمی نظر آئے گی۔
یاد رہے!اِنْ شَآءَ اللہ کا مطلب ہے اللہ پاک نے چاہا تو ، چنانچہ
مدنی انعام نمبر8 ہے : اِنْ شَآءَ اللہ کے معنیٰ ہیں اللہ پاک نے چاہا تو۔ اور اَحادیث میں اس کے بولنے کی ترغیب ہے ، کیا آپ نے پکے اِرادے کے ساتھ ہر جائز بات پر نِیَّت کرتے وقت اِنْ شَآءَ اللہ کے پاکیزہ بولے کہ نہیں؟اور کسی کی طرف سے طبیعت معلوم کرنے پر شکوہ کرنے کے بجائے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی کُلِّ حَال اور کسی نعمت کو دیکھ کر مَاشَآءَ اللہ(یعنی جو اللہ پاک کی مرضی) کہا؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!کھانا کھانے میں جلد بازی کئی حوالے سے نقصان پہنچاتی ہے ۔ حرص کے مارے لوگ کھانے کو بغیر چبائے جلدبازی میں معدے میں اُتارنے کی کوشِش کرتے ہیں ، یاد رہے!کھانے کو اچّھی طرح چبا کر کھانا چاہئے کیونکہ جلدبازی کے باعث اچھی طرح چبائے بغیر نگل جانے سے ہضم کرنے کیلئے معدے کو سخت تکلیف اُٹھانی پڑتی ہے ، یوں دانتوں کا کام آنتوں سے لیا جاتا ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کو گرما گرم کھانا اور چائے بہت پسندہوتے ہیں ، اسی شوق کی وجہ سے وہ اپنا منہ بھی جلا بیٹھتے ہیں ۔ یاد رکھئے!تیز گرم کھانے یاخوب گرما گرم چائے یا کافی وغیرہ پینے سے مُنہ اور گلے کے چھالے ، مِعدے میں وَرَم وغیرہ ہو جانے کا خطرہ ہے۔ اس پر فوراً ٹھنڈا پانی پینا مسُوڑھوں