Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
نمازسے متعلق ضروری احکام جاننے اور سیکھنے کے لئے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب “ نماز کے اَحکام “ کا مطالعہ فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!افسوس!قرآنی اَحکامات اور تعلیماتِ مصطفوی سے دُوری کے سبب آج معاشرے کا ایک بڑا طبقہ جلد بازی کی اس بُری آفت میں مُبْتَلا دکھائی دیتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔ آئیے!جلد بازی کے چند مزید نقصانات کے بارے میں سنتے ہیں تاکہ اگر ہم میں سے کوئی اس بُری آفت میں مُبْتَلا ہو تو اسے اپنا احتساب کرنے کا موقع (Chance)مل سکے :
یاد رکھئے!* جلدبازیاللہ پاک کو ناپسند ہے ، * شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ، * اس سے بنے ہوئے کام بھی بگڑجاتے ہیں ، * ناکامیوں کا منہ دکھاتی ہے ، * پچھتاوے کا سبب بنتی ہے ، * عزّت و وقار دونوں خراب ہوتے ہیں ، * اس کے سبب بار بار معافیاں مانگنی پڑتی ہیں ، * ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتی ہے ، * دوسروں کی نظر میں شرمندہ کروادیتی ہے ، * مالدار کو کنگال کروادیتی ہے ، * اسی کے سبب انسان اپنے حق سے بھی محروم ہوجاتا ہے ، * بسا اوقات ہاتھ پاؤں تُڑوادیتی ہے ، * انسان کو ہسپتال کے بستر تک پہنچادیتی ہے ، * انسان کو موت کے منہ تک لے جاتی ہے ، * انسان کو قبر کے گڑھے تک پہنچادیتی ہے ، * نمازیں اور دیگر عبادات مثلاً نماز ، روزہ ، حج اور قربانی وغیرہ ضائع کروادیتی ہے ، * رشتے ٹُوٹ جاتے ہیں ، * دوسروں کا نقصان کروادیتی ہے ، * اسی کے سبب ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑتا ہےجس کے سبب دیگر کام بھی تاخیر کا شکار ہوتے اور وقت بھی ضائع ہوتا