Jald Bazi Kay Nuqsanat

Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

سے بُنیادی مسائل سیکھنے کو ملیں گے،دُنیاوی ترقیاں حاصل کرنے کے لیے،بڑی بڑی ڈِگریاں لینے کے لیے کئی کئی ماہ کے مختلف کورسزکیے جاتے ہیں،ہزاروں روپے فِیس بھی دی جاتی ہے،اے کاش!اللہ پاک کی رِضاپانے اور ثواب کمانے کے لیے ہم بھی فیضانِ نمازکورس کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔اس کورس کی کوئی فِیس نہیں ہوتی، اس کورس میں داخلے کے لیے مقامی ذمہ دارا ن سے معلومات لی جاسکتی ہیں۔جس کو جہاں آسانی ہو،یہ کورس کرنے کی سعادت حاصل کرلینی چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے! نماز نہ پڑھنا بربادیِ ایمان کا بھی سبب بن سکتا ہے،چنانچہ

بُرے خاتمے کی وعید

حضرت حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ایک شخص کو دیکھا جو نَماز پڑھتے ہوئے رُکوع اور سُجود پورے ادا نہیں کرتا تھا تو اُس سے فرمایا : ’’تم نے جو نَماز پڑھی اگر اسی نَماز کی حالت میں اِنتقال کر جاؤ تو حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے طریقے پرتمہاری موت واقع نہیں ہوگی۔ (بخاری ، کتاب الاذان ، باب اذا لم يتم السجود ، ۱ / ۲۸۴ ، حدیث : ۸۰۸)

نسائی شریف کی روایت میں یہ بھی ہے: آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے پوچھا :تم کب سے اِس طرح نَماز پڑھ رہے ہو؟اُس نے کہا:چالیس(40) سال سے۔تو آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اس سے اِرشاد فرمایا:تم نے چالیس (40)سال سے بالکل نَماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِس حالت میں تمہیں موت آگئی تو دینِ محمدی پرنہیں مَرو  گے۔(نسائی  ، کتاب السھو ، باب تطفیف الصلاۃ ، ص ۲۲۵حدیث : ۱۳۰۹)