Jald Bazi Kay Nuqsanat

Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

تھے۔ یاد رکھئے!جلد بازی اگرچہ شیطانی کام ہے مگر بعض کام ایسے بھی ہیں جن میں  جلدی کرنا ضروری اور شریعت کو پسند ہےاور ان کو کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے ، مگر جلدی کا مطلب یہ ہے کہ ان کو انجام دینے کے لئے جلد قدم بڑھائے نہ کہ ان کاموں کو جلدی جلدی کرنے کی کوشِش میں بگاڑ بیٹھےیا ادھورا(Incomplete) چھوڑ دے ۔ خیال رہے!ہر کام میں تاخیر و احتیاط سے کام کرے مگر اُخْروی کاموں میں جلدی کرنا بہتر کہ موت کی خبر نہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۶۲۴)جیسا کہ

آخِرت کے کام میں جلدی کرنی چاہئے

حدیث پاک میں ہے : اِطمینان ہر چیز میں ہو ، سوائے آخِرت کے کام کے۔

(ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی الرفق ، ۴ / ۳۳۵ ، حدیث : ۴۸۱۰)

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یعنی دُنیاوی کام میں دیر لگانا اچھا ہے کہ ممکن ہے وہ کام خراب ہو اور دیر لگانے میں اس کی خرابی معلوم ہوجائے اور ہم اس سے باز رہیں مگر آخرت کا کام تو  اچھا ہی اچھاہے ، اسے موقع(Chance)ملتے ہی کرلو کہ دیر لگانے میں شاید موقع جاتا رہے۔ بہت دیکھا گیا کہ بعض کو(حج کا)موقع ملا نہ کیا پھر نہ کرسکے۔ ربِّ کریم فرماتاہے : فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِﳳ- بھلائیوں میں جلدی کرو۔ (پ۲ ، البقرۃ : ۱۴۸)شیطان کارِ خیر میں دیر لگوا کر آخر میں اس سے روک دیتا ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۶۲۷ ملخصًا)

آئیے!اب سُنتے ہیں کہ وہ کون سے کام ہیں جن میں جلدی کرنا ضروری ہے ، چنانچہ

چھ6 کاموں میں جلدی ضروری ہے

 “ حکایتیں اور نصیحتیں “ کے صفحہ نمبر164 پر لکھا ہے : منقول ہے : جلدبازی شیطان کی طرف سے