Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
اورمِعدے کو نقصان پہنچاتا ہے ، لہٰذا کھانے کو تھوڑا ٹھنڈا کرکے ہی کھانا چاہئے ، چنانچہ
امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’فیضانِ سُنّت ‘‘پہلیجلد (Volume 1) کے صفحہ نمبر280پر تحریر فرماتے ہیں :
حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : گرم کھانا ٹھنڈا کرلیا کرو کیونکہ گرم کھانے میں بَرَکت نہیں ہوتی۔ (مستدرک ، کتاب الاطعمۃ ، باب ابردوا الطعام الحار ، ۵ / ۱۶۲ ، حدیث : ۷۲۰۷)
حضرت جُوَیْرِیہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا فرماتی ہیں : رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھانے کی بھاپ ختم ہونے سے پہلے اُسے کھانے کو ناپسند فرماتے۔ (معجم کبیر ، ۲۴ / ۶۶ ، حدیث : ۱۷۲)
کھانا کھانے کے مزیدآداب اور اس سےمتعلق بہت سی مفید معلومات جاننے کے لئے امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب “ فیضانِ سُنّت “ کے باب “ پیٹ کا قُفلِ مدینہ “ ، “ آدابِ طعام “ اور رِسالہ “ کھانے کا اسلامی طریقہ “ کا مطالعہ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دُنیوی واُخروی نقصان سے بچنے کے لئے ہمیں اپنا مُحَاسبہ کرنا چاہئے کہ کہیں ہم بھی تو جلد بازوں میں شامل نہیں ؟ اِس سُوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے اُن چندکاموں کے متعلق سُنتے ہیں جن میں عُموماً جلد بازی کی جاتی ہے ، چنانچہ