Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
احمد ، مسند ابی سعید خدری ، ۴ / ۱۱۲ ، حدیث : ۱۱۵۳۲)
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے تحت جو فرمایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے : نماز کا چور بدترین چور اس لیے ہے ، کیونکہ مال کا چور اگر سزا پاتا ہے تو کچھ نفع (فائدہ)بھی اُٹھا لیتا ہے مگر نماز کا چور سزا پوری پائے گا نفع(فائدہ) کچھ نہیں اُٹھاتا۔ مال کا چور بندے کا حق مارتا ہے جبکہ نماز کا چوراللہپاک کا حق مارتا ہے۔ مال کا چوریہاں سزا پاکر عذابِ آخرت سے بچ جاتا ہے مگر نماز کے چور میں یہ بات نہیں۔ مال کے چور کو بعض صورتوں میں مالک معاف کرسکتا ہے لیکن نماز کے چور کی معافی کی کوئی صورت نہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۷۸ ملخصاً)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!معلوم ہوا!رکوع وسجود میں کوتاہی کرنا نماز میں چوری ہےاور جلدی جلدی نماز پڑھنا اس طور پر کہ رکوع و سجود پوری طرح ادا نہ ہوں یہ ہرگز ہرگز فخرو کمال کی بات نہیں بلکہ باعثِ تشویش ہے۔یاد رکھئے!نماز اللہ پاک کے مقرر کئے ہوئے فرائض میں سے ایک فرض ہے،ایک اہم ترین عبادت ہے،نماز پڑھنے والے خوش نصیب کویہ سیکھنا چاہئے کہ دُرست نماز کیسے پڑھنی ہے؟،نمازکے فرائض ،واجبات، سُنتیں کیا کیا ہیں؟، کن کاموں کو کرنے سے نمازہوتی ہی نہیں،یا ٹُوٹ جاتی ہے یا دوبارہ پڑھنی ہوتی ہے،شرعی سفرکے دوران نمازکیسے پڑھی جاتی ہے؟،جس کے ذِمے کئی نمازیں قضا ہوں،وہ کیسے اداکرے؟،اللہ پاک عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کوتاقِیامت ترقیاں نصیب فرمائے جس نے لاکھوں لاکھ بے نمازیوں کو نمازی بنایا، نماز پڑھنے والوں کی نمازکو دُرست کروایا،جی ہاں!اگرہم بھی نماز درست پڑھنا سیکھنا چاہتے ہیں تو آئیے!” فیضانِ نماز کورس“کرنے کی سعادت حاصل کرلیں۔اس کورس کی برکت سے نمازسے متعلق بہت